نوبیاہتا دلہن کو دولہے کے جسم پر اس کی سابقہ گرل فرینڈ کا نام لکھا نظر آگیا، پھر کیا فلمی مناظر دیکھنے کو ملے؟

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک دلہن نے اپنے دولہا کے بازو پر اس کی گرل فرینڈ کا نام لکھا دیکھ لیا اور پھر جو کچھ ہوا، سن کر تمام شوہر کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کیناتھوکاڈوا میں پیش آیا ہے جہاں

22سالہ لڑکی کی ایک ہفتہ قبل ہی شادی ہوئی تھی کہ ایک روز بازار میں چلتے ہوئے اس نے اپنے 20سالہ شوہر کے بازو پر اس کی گرل فرینڈ کا نام دیکھ لیا۔بس پھر کیا تھا، اس نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اور وہیں کھلے عام شوہر کی دھلائی شروع کر دی۔ شوہر بہتیرا چلایا کہ اب اس کا اس لڑکی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تاہم یہ ٹیٹو مستقل تھا اور وہ اسے مٹا نہیں سکتا مگر زخمی شیرنی کو کون سنبھال سکتا ہے۔ اس نے مار مار کر دولہے کا بھرکس نکال دیا۔ درجنوں لوگ اردگرد کھڑے یہ تماشا دیکھتے رہے اور کچھ اپنے موبائل فون پر اس کی ویڈیو بناتے رہے۔ بالآخر سائیں بابا کالونی تھانے کی پولیس نے آ کر شوہر کی جان چھڑوائی اور خاتون کو یہ نصیحت کرکے دونوں کو روانہ کر دیا کہ آئندہ شوہر کو مت مارنا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ لڑکی کی دوسری شادی ہے۔ اس کا پہلی شادی سے ایک بیٹا بھی ہے۔ وہ بیٹے کے ساتھ اپنے ماں باپ کے ساتھ رہ رہی تھی جب اس کا اس لڑکے سے معاشقہ شروع ہو گیا اور دونوں نے شادی کر لی۔ چھڑوائی اور خاتون کو یہ نصیحت کرکے دونوں کو روانہ کر دیا کہ آئندہ شوہر کو مت مارنا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ لڑکی کی دوسری شادی ہے۔ اس کا پہلی شادی سے ایک بیٹا بھی ہے۔ وہ بیٹے کے ساتھ اپنے ماں باپ کے ساتھ رہ رہی تھی جب اس کا اس لڑکے سے معاشقہ شروع ہو گیا اور دونوں نے شادی کر لی۔

Source

Leave a Comment

Pin It on Pinterest

Shares
Share This