منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے ،عمران خان نے پاکستانیوںسے بڑی اپیل کردی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کرے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم

منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کرے۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈر نگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دھکیلا، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا۔عمران خان نے کہا کہ کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاؤ ہوتا ہے؟ آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لیناچاہتے ہیں۔

منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے ،عمران خان نے پاکستانیوںسے بڑی اپیل کردی

Source

Leave a Comment

Pin It on Pinterest

Shares
Share This