“اگر میں آپ کی جگہ ہوتی تو زیادہ فکر آپ کے بچوں کی ہوتی کہ وہ آپ کے میگزین کور کے فوٹو شوٹ کو دیکھتے ، ٹوئٹر پر وینا ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی،ذاتی حملوں اور نامناسب الفاظ کا استعمال، ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو بلاک کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ وینا ملک نے ثانیہ مرزااور شعیب ملک کی کیفے والی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ کیسے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کو شیشہ کلب لے کر گئے کیا یہ اس کیلئے نقصان دہ نہیں ہے ؟ مجھے بچے کی فکر ہو رہی ہے اور دوسرا کیف میں جو جنک فوڈ کھلاڑیوں نے کھایا وہ ان کیلئے ٹھیک نہیں تھی ۔

آپ ایک بچے کی ماں اوراتھیلیٹ ہیں آپ کو اس بات کا باخوبی احساس ہونا چاہیے ۔ ٹویٹ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ثانیہ مرزا نے انتہائی غصے میں جواب دیا کہ میں اپنے بیٹے کو شیشہ کلب لے کر نہیں گئی ، میرے بیٹے کی فکر تمہارا اور باقی دنیا کا کام نہیں ہے میں تم سب سے بہتر اپنے بچے کا خیال رکھ سکتی ہوں ۔ دوسرا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ڈائیشن نہیں نہ ہی ان کی ماں اور پرنسپل ہوں ، یہ میرا مسئلہ نہیں وہ کیا کھاتے ہیں کب سوتے اور جاگتے ہیں ۔ ثانیہ مرزا نے وینا ملک کے ماضی کے شوبز کیے جانے والے چند فوٹو شوٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں آپ کی جگہ ہوتی تو مجھے بچوں کی زیادہ فکر ہوتی کہ وہ آپ کے میگزین کور کے فوٹو شوٹ کو دیکھتے جو باواقار نہیں تھا ۔ کیا آپ کو پتہ ہے یہ بہت خطرناک ہو سکتا ہے ۔ لیکن آپ کا بہت شکریہ کہ آپ کو ہماری فکر ہو رہی ہے ، میرے لیے یہ بہت معنی رکھتا ہے ۔ بعد میں احساس ہونے پر ثانیہ مرزا نے نامناسب الفاظ کو ڈیلیٹ کر دیا ، لیکن وینا ملک نے ڈیلیٹ ہونے والے ٹویٹس پر لکھا کہ کچھ ہمت کرو اور اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ مت کرو، ٹیکنالوجی اتنی ایڈوانس ہو گئی کہ لوگ اپنے کیے گئے کاموں سے انکار نہیں کر سکتے ۔

“اگر میں آپ کی جگہ ہوتی تو زیادہ فکر آپ کے بچوں کی ہوتی کہ وہ آپ کے میگزین کور کے فوٹو شوٹ کو دیکھتے ، ٹوئٹر پر وینا ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی،ذاتی حملوں اور نامناسب الفاظ کا استعمال، ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو بلاک کردیا

Source

Leave a Comment

Pin It on Pinterest

Shares
Share This