عثمان بزدار کی چکوال آمد،مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی چکوال آمد،چکوال کے شہریوں کیلئے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگوال کا افتتاح کر دیا۔یہ کالج 11کروڑ 18 لاکھ روپے سے تعمیر کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈھوک ٹاہلیاں جھیل میں انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے پر 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چکوال کے بی ایس بلاک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔بی ایس بلاک کی تعمیر پر 16 کروڑ روپے لاگت آئے

گی۔وزیراعلیٰ نے چکوال کی دھارابی جھیل میں ریزارٹ اور رابطہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔یہ منصوبہ 8 کروڑ روپے سے مکمل ہوگا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چکوال اور جہلم کے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح بھی کردیا۔

Source

Leave a Comment

Pin It on Pinterest

Shares
Share This